مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان میں آج جو پیچیدہ تنازعات اور کشیدہ صورتحال ہے وہ اس ملک کے دارلخلافہ خرطوم میں دو فوجی گروپوں کے ایک دوسرے پر کئی مہینوں سے جاری الزام تراشیوں کا نتیجہ ہے، جن کی روک تھام اور بند کمروں میں مذاکرات کر کے چھپانے کی بہت کوششیں کی گئیں، لیکن ان کوششوں کے باوجود، اب میدان میں اقتدار کی جنگ کیلئے آمنے سامنے ہو گئے ہیں جس کا بآسانی سے مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
اسپوتنک نیوز ویب سائٹ نے سوڈان میں فوجی اور سیاسی گروپوں کے درمیان اقتدار کی کشمکش کی حالیہ کشیدگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی ہے کہ یہ کشیدگی در حقیقت دو اعلیٰ سوڈانی فوجی جرنیلوں کے درمیان اقتدار کی کشمکش ہے، یعنی اصلی وجہ فوج کی حکمرانی فوجی کونسل کے سربراہ "عبدالفتاح البرہان" اور میجر جنرل محمد حمدان دغلو جو "حمیداتی"ہیں۔
سوڈانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سوڈانی فوج کے ان دو فوجی کمانڈروں کے درمیان تصادم کی وجہ عمر البشیر کی حکمرانی کو قرار دیتے ہیں، جنہیں 2003ء میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا۔ میجر جنرل حمیدتی نے اس تاریخی دور میں دارفر کے علاقے میں جاری بغاوتوں کی صورت حال پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے"جنجاوید" نامی مسلح گروپ کی قیادت کی اور جنرل البرہان بھی دارفر میں فوج کو منظم کرنے میں مصروف تھے۔
2019ء میں عمر البشیر کو اقتدار سے ہٹانے اور ملٹری کونسل کی تشکیل میں فوج کی تاریخ کے ساتھ ان دونوں جرنیلوں کے اتحاد کے بعد 2021ء میں اختیارات اور زمہ داریوں کی تقسیم کے طریقے میں اختلافات بتدریج سامنے آنے لگے۔
لیکن آج مذکورہ افریقی ملک میں جنگ اور خوف کی فضا لوٹ آئی ہے۔
سوڈان کی ریپڈ ری ایکشن فورسز نے اعلان کیا ہے کہ ملکی فوج کے یونٹوں نے خرطوم میں ان کے اڈے پر حملہ کیا۔
ان فورسز کی کمان نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ آج تیزی سے رد عمل کی فورسز نے مسلح افواج کے ایک بڑے گروپ پر حملہ کر دیا جو خرطوم میں سوبا فوجی کیمپ میں ان فورسز کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوا۔ انہوں نے وہاں تعینات فورسز کو گھیر لیا اور پھر ان پر ہر قسم کے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ریپڈ رسپانس فورسز نے بھی اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سوڈانی صورتحال پر کنٹرول کرنے کے لیے بین الاقوامی ثالثوں کے ساتھ ساتھ بااثر مقامی سیاست دانوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔
دوسری جانب سوڈانی فوج کے ترجمان نے گزشتہ دو روز سے جاری فوجی دستوں اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد کہا ہے کہ ریپڈ ری ایکشن فورسز نے کمانڈر حمیداتی کی سربراہی میں حکومت اور سوڈان کی قومی خودمختاری کے خلاف بغاوت کی ہے۔
جھگڑے کی وجہ کیا ہے؟
سوڈانی حزب اختلاف کی سرکردہ تحریک آزادی اور تبدیلی کے لیے فورسز نے گزشتہ ہفتے فوجی دستوں میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے حتمی سیاسی معاہدے پر دستخط کرنے میں تاخیر کی تھی۔ سیاسی سمجھوتے پر دستخط میں تاخیر کی وجہ سے سوڈانی فوج کے سربراہ اور ملکی حکمران کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور محمد حمدان دغلو، جو حمیداتی کے نام سے مشہور ہیں، کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا۔
گزشتہ چند دنوں سے خود مختاری کونسل کے سربراہ اور سوڈانی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالفتاح برہان اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے کمانڈر حمیداتی کے نام سے مشہور میجر جنرل محمد حمدان دغلو کے درمیان تنازعہ بھڑک رہا ہے۔ اس تنازعہ کی جڑ ریپڈ ری ایکشن فورسز کے کمانڈر کی طاقت اور اختیار میں کمی اور سوڈانی فوج میں ان افواج کے انضمام کی بحث بھی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ دونوں کمانڈر فریم ورک معاہدے (سول حکومت کی تشکیل اور سیاسی منظر نامے سے فوج کی واپسی)، فوج اور سیکورٹی اداروں کے ڈھانچے میں اصلاحات، سوڈان کے خارجہ تعلقات کے بارے میں ایک دوسرے سے متفق نہیں ہیں۔
سوڈان کی موجودہ صورتحال میں جو بات کہی جا سکتی ہے وہ حالات کی پیچیدگی ہے۔ 11 اپریل 2019ء سے اور عمر البشیر کی معزولی کے بعد سے فوج اور سویلین حکمران اتحاد کو برقرار رکھنے اور معاملات کو سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں اور نہ ہی اس قابل ہیں۔ تنازعات یا موجودہ عبوری دور کو ایک تسلی بخش قومی معاہدے اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے بعد ختم کرنے کے لیے فیصلہ سوڈانی عوام کرے گی۔
واضح رہے کہ اس ملک کی سیاسی صورتحال تعطل کا شکار ہے۔ تقریباً ستر سالوں سے سیاسی اور عسکری کشمکش کا شکار ملک کے حالات اتنے سنگین نہیں رہے۔
آپ کا تبصرہ